وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اداروں کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے 2 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا۔
ایف آئی اے نے گرفتار ملزم رضوان صفدر اور علی رؤف کو اسلام آباد کی عدالت میں پیش کیا۔
عدالت نے ایف آئی اے پراسیکیوٹر کی ملزمان کے خلاف 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، دونوں ملزمان کو ایف آئی اے نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔
Comments are closed.