جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اختلافات کے باوجود پی ڈی ایم قائم رہے گی، سعید غنی

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں میں اختلافات ہوتے ہیں لیکن اتفاق رائے ہوجاتا ہے، اختلافات کے باوجود بھی پی ڈی ایم قائم رہے گی، پیپلزپارٹی کو استعفے دینے میں مسئلہ نہیں، ٹائمنگ اور حکمت عملی پر مسئلہ ہے، استعفوں کو آخری آپشن کے طورپر استعمال کرنا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ڈی ایم میں لڑائی نہیں ہر مسئلہ کا حل مشاورت سے نکال لیا جائے گا، لانگ مارچ کی ہم بھرپور طریقے سے تیاری کررہے تھے۔

سعید غنی نے کہا کہ حکومت نے اجازت دے دی تو 4 اپریل کو بھٹو کی برسی پنڈی میں منائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ نیب کے دفتر میں جہاں پوچھ گچھ ہونی ہے وہاں مجمع نہیں جاسکتا، کارکن اگر نیب آفس کے باہر کھڑے رہتے ہیں تو حکومت کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.