جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اختلافات کا مطلب نہ لیا جائے کہ PDMٹوٹے گی، منظور وسان

رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کا کہنا ہے کہ تھوڑے سے اختلافات اور اپنی اپنی رائے ہوتی ہے، یہ مطلب نہ لیا جائے کہ پی ڈی ایم ٹوٹے گی، پی ڈی ایم قائم رہے گی۔

سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان نے کہا کہ پی ڈی ایم کو قائم و دائم رکھنے کے لئے تمام پارٹیز متفق ہوں گی۔

منظور وسان نے کہا میرا خیال ہے کہ 2023 ء میں بلاول ہی وزیر اعظم ہوں گے۔

کراچی (این این آئی، جنگ نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی…

صحافی نے منظور وسان سے سوال کیا کہ سنا ہے آپ نے خواب دیکھا ہے عمران خان 2021 ء میں جارہے ہیں، اس پر جواب میں ان کا کہنا تھا کہ جانا ہے، مدت سے ایک سال پہلے، 10 یا 12 ماہ پہلے جانا تو ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان منفرد سیلیکٹیڈ ہیں، اس کی مثال دوسروں سے نہیں دی جاسکتی ۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.