وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ احسن اقبال پہلے یہ فیصلہ کرلیں کہ ن لیگ کو چلا کون رہا ہے؟۔
اپنے ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ یہ بات سمجھ سے بالا ہے کہ ن لیگ اپنی کرپشن سے چین کو کیوں جوڑنا چاہتی ہے، پاور پلانٹ کے منصوبوں میں کرپشن کی بات ہو تو یہ چین کو اس سے جوڑتے ہیں۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ شریف فیملی کی کرپشن کا سی پیک سے کوئی تعلق نہیں، کرپشن کی تحقیقات ہوگی۔
فواد چوہدری نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر کا تعلق ان کی کرپشن سے ہے لیکن سی پیک سے اس کا کوئی تعلق نہیں۔
Comments are closed.