مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے پارٹی رہنماؤں سے بدسلوکی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معاشرےکوجنگل بنانا، عدم برداشت کے رویے ملک و قوم کیلئے نیک فال نہیں، احسن اقبال پر جوتا پھینکنے والوں نے اپنے اخلاقی معیار پر جوتا مارا۔
شہباز شریف نے کہا کہ لیڈروں کا کام پانی ڈالنے کا ہونا چاہیئے نا کہ تیل ڈال کر آگ مزید بھڑکانے کا ، شاہدخاقان، احسن اقبال، مصدق ملک، رانا ثناءاللہ، مفتاح اسماعیل پر حملہ انتہائی قابل مذمت ہے۔
انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب پر حملہ اور بدتمیزی سیاسی مخالفین کی تربیت کا پتہ دیتی ہے، احسن اقبال پر جوتا پھینکنے والوں نے دراصل عمران خان، اسپیکر اور اپنے اخلاقی معیار پر جوتا مارا۔
شہباز شریف نے کہا کہ افسوس ہے کہ قوم کو اخلاقی پستی، تقسیم اور انتشار کے پاتال میں دھکیلا جارہا ہے، عمران خان اپنے تکبر، سیاسی حسد، ناکامی کے غصے اور جنون کا بدلہ قوم کو باہم دست و گریبان کر کے لینا چاہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کے جذبے، نظریاتی وابستگی اور جرات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، قوم اس حکومتی غنڈہ گردی کے رویے کی یک زبان ہو کر مذمت کرے، یہ معاشرتی ہم آہنگی کے لئے نقصان دہ روش ہے۔
Comments are closed.