پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے حکومت سے کسی بھی قسم کی بات چیت کے سوال کو رد کردیا۔
جیونیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن کو حکومت پر کوئی اعتماد نہیں رہا، حکومت سے کسی قسم کی بات چیت کا سوال پیدا نہیں ہوتا۔
انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کے معاملے پر اپوزیشن نے حکومت کے ساتھ تعاون کیا تھا۔
ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ الیکشن اصلاحات سب جماعتوں کی ضرورت ہے، الیکشن کمیشن تمام سیاسی جماعتوں کو بلائے اور تجاویز لے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون سازی پارلیمنٹ نے کرنی ہے، اس میں کوئی دو رائے نہیں ہے، پاکستان کے قوانین میں سقم نہیں ہے۔
احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ حکومت نے پارلیمنٹ کو بےتوقیر کردیا ہے اور ادارے بے وقعت ہوچکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین جس کے پاس ہوگی، وہ اس کے ہارڈوئیر اور سافٹ وئیر پر اثرانداز ہوسکتا ہے۔
ن لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں خدشات ہیں کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے حکومت الیکشن پر اثرانداز ہونا چاہتی ہے۔
Comments are closed.