بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

احساس کفالت پروگرام میں خواجہ سراؤں کو شامل کیا جائے گا، ثانیہ نشتر

وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی سینیٹر ثانیہ نشتر نے کہا ہے کہ احساس کفالت پروگرام میں تمام خواجہ سراؤں کو شامل کیا جائے گا۔

ایک بیان میں ثانیہ نشتر نے کہاکہ احساس تعلیمی وظائف کا دائرہ اعلیٰ ثانوی تعلیم تک کردیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام اضلاع میں احساس ون ونڈو مرکز کی طرز پر احساس ضلعی دفاتر کھولے جائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.