وزیرِاعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ ایس او پیز پر عمل درآمد کریں، ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، احتیاط برتنے سے ہی وبا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ویکسینیشن کا عمل منظم انداز میں چل رہا ہے، 9 لاکھ افراد کو ویسکین لگائی جاچکی ہے۔
ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ نوجوانوں کی ویکسی نیشن بھی مرحلہ وار شروع کی جائے گی، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ ویکسین لگوائیں۔
معاون خصوصی نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں کوشش ہوگی کہ زیاد سے زیادہ افراد کو ویکسین لگا دی جائے۔
Comments are closed.