احتساب عدالت میں عمران خان نے وکیل شیر افضل مروت کے وکالت نامے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کیسز میں وکالت نامہ کون دے گا؟ معاملہ احتساب عدالت میں تنازع کا شکار ہوگیا۔
پی ٹی آئی وکیل شیر افضل مروت نے عمران خان سے کیس کی سماعت سے قبل کمرہ عدالت میں بات کی۔
شیر افضل مروت نے کہا کہ یہ وکلا لاہور سے آئے ہیں، اسلام آباد سے کیسز کو ہم دیکھیں گے۔
عمران خان نے جواب دیا کہ کرمنل کیسز کو سلمان صفدر دیکھ رہے ہیں، یہ کہہ کر عمران خان نے وکیل شیر افضل مروت سے فائل لے کر اپنے اسسٹنٹ کو دے دی۔
Comments are closed.