نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اپوزیشن اور عوام کے احتجاج پر حکومت گہری نیند سے جاگی ہے، وزیر اعظم نے مہنگائی پر 19واں نوٹس لیا ہے، تین سال سے ملک پر نااہل حکومت، بد انتظامی اور مہنگائی کا راج ہے۔
ایک بیان میں شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ حکومت کی ناکامیوں کی داستان اب بین الاقوامی جریدے سنا رہے ہیں، دی اکانومسٹ کے مطابق 43 ممالک میں مہنگائی کے اعداد و شمار میں پاکستان کا چوتھا نمبر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فیصد رہی جبکہ ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 12.66 ہے۔
سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ دی پلس کنسلٹنٹ کے مطابق اکتوبر 2021 میں 68 فیصد لوگوں کے اخراجات پورے نہیں ہوئے، 77 فیصد لوگ سمجھتے ہیں حکومت کی معاشی سمت غلط ہے۔
Comments are closed.