وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اجلاس میں تفصیل سے بات ہوئی، کوئی اختلاف سامنے نہیں آیا۔
فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس آئی سمیت عسکری قیادت نے بات توجہ سے سنی، افغانستان اور دیگر معاملات پر پوری سیاسی قیادت کا نقطہ نظر آیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی سلامتی کمیٹی کا آئندہ اجلاس عید سے پہلے ہوگا۔
واضح رہے کہ پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کا بند کمرہ اجلاس ہوا، اجلاس میں مقبوضہ کشمیر، افغانستان اور خطے کی صورت حال پر فوجی قیادت نے پارلیمانی اور سیاسی قیادت کو بریفنگ دی، سیاسی اور پارلیمانی قیادت نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کیا۔
Comments are closed.