متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان کا کہنا ہے کہ اتنے کم عرصے کے لیے ایڈمنسٹریٹر لگایا بھی گیا تو وہ کیا کام کر لے گا؟
یہ بات متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما عامر خان نے جاری کیے گئے بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بیرونِ ملک تھا، سنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر کے لیے سیف الرحمٰن کا نام سامنے آیا ہے، جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے تو عبدالوسیم کا نام دیا گیا تھا۔
عامر خان نے مزید کہا کہ اگرسیاسی کارکن ایڈمنسٹریٹر لگایا جاتا تو اختیارات نہ ہونے پر بات کی جا سکتی تھی، اب ایک سرکاری افسر ایڈمنسٹریٹر لگے گا تو بات الگ ہو گی۔
متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے، اگر الیکشن ہوئے تو ہم بھرپور حصہ لیں گے۔
Comments are closed.