اتوار 25؍محرم الحرام 1445ھ13؍اگست 2023ء

اتحادیوں کے عشائیے میں نگراں وزیراعظم سے متعلق مشاورت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے اتحادیوں کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا، جس میں  نگراں وزیراعظم سے متعلق مشاورت کی گئی۔

عشائیے میں اتحادی جماعتوں کے رہنما مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری عشائیے شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اختر مینگل، اسلم بھوتانی، امیر حیدر ہوتی، آفتاب شیر پاؤ، محسن داوڑ، اسعد محمود بھی عشائیے میں شریک تھے۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزیر خواجہ آصف اور سینیٹر اسحاق ڈار بھی عشائیہ میں موجود تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.