بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب ڈالر کی ڈیمانڈ کم اور سپلائی زیادہ ہے، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ اب ڈالر کی ڈیمانڈ کم اور سپلائی زیادہ ہے، اسی لیے روپے کی قدر میں بہتری آئی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ درآمدات کنٹرول کرلیں اور ڈیفالٹ کا خطرہ ختم ہوگیا ہے۔ ایک دوست ملک نے یقین دہانی کرادی ہے جبکہ دوسرا بھی ایک دو دن میں کرادے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کا پروگرام ہر صورت بحال ہونے جارہا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پارٹی کے اکثر ساتھی مجھے سپورٹ کرتے ہیں، کچھ میں تشویش ہے اور کچھ جلن میں میرے خلاف مہم چلاتے ہیں۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے پاکستان انویسٹمنٹ بانڈز (پی آئی بیز) کی نیلامی کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 9 روپے 58 پیسے سستا ہو کر 228 روپے 80 پیسے کا ہوگیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.