بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

اب پارلیمنٹ میں اپوزیشن کی ضرورت نہیں، فواد چودھری

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت کو پارلیمنٹ میں اب اپوزیشن کی ضرورت نہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خان زادہ کے ساتھ گفتگو میں فواد چودھری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی ضرورت نہیں لیکن ہم پھر بھی مشاورت سے چلنا چاہتے ہیں۔

پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ مشاورت کرنی ہے تو وزیراعظم پارلیمانی رہنماؤں سے ملاقات کریں۔

رانا ثناء ﷲ نے کہا کہ کمیٹی کمیٹی کھیلنا صرف اپوزیشن کو بدنام کرنے کی کوشش ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.