جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

اب قربانیاں دینے کا نہیں، حساب لینے کا وقت آیا ہے، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ جب نواز شریف کے سامنے مجھے گرفتار کیا وہ وقت اور تھا، اب قربانیاں دینے کا نہیں، حساب لینے کا وقت آیا ہے۔

لاہور میں یوتھ کنونش سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ الزام ختم ہوگئے تو نیب نے اداروں کے خلاف بیان بازی کا الزام لگایا، نیب کو بیانات جانچنے کا ٹھیکہ کس نے دیا ہے، اداروں کے خلاف نہیں، نیب کو پول کھولنے کی تکلیف ہے۔

نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ نواز شریف کے بارے میں اگر کوئی بات کرے گا اس کی زبان کھینچ لیں گے۔

انھوں نے سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف سے متعلق کہا کہ خدائی لہجے میں مشرف کہتا تھا نواز شریف ماضی بن چکا، لیکن آج وہ خود کہاں ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کو چھوڑو اپنے دن گنو۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیب چل کر بتادو، اب مزید ظلم برداشت نہیں کریں گے، ہمارے لیڈر کو کوئی گالی دے گا یا جوتا پھینکے گا، ن لیگ تمھارا منہ توڑے گی۔

لیگی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ن لیگ شاید عمران خان کو ڈیڑھ سال اور برداشت کرلے، ہم جانتے ہیں ڈیڑھ سال مزید رہ گئے تو نام ہی مٹ جائے گا۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ کہتا ہے مجھے نکالا تو عوام کو سڑکوں پر لے آوں گا، لیکن اب کیا کہہ کر لائیں گے؟۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ آنے والا وقت نواز شریف کا ہے، انہیں پیچھے ہٹنے پر مجبور کریں گے۔

انھوں نے کہا کہ سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کو بتاودں کہ اب پنجاب بھی کھڑا ہوگیا، پنجاب کسی بھی صوبے کے حق پر ڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دے گا۔

نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ حکومت آج ضمنی الیکشن جیتنے کے بھی قابل نہیں رہی، عمران خان کے گھر میں گھس کر مارنے پر نوشہرہ کے عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔

 مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کی بیٹی قید سے نہیں ڈرتی، ڈیتھ سیل میں اکیلے رہی، نواز شریف نے دباؤ میں آنے سے انکار کر کے عوام کے حق حکمرانی کا پرچم بلند کیا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جعلی حکمران تابعدار کا وژن انڈے، کٹے اور مرغیاں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نیب اور عمران خان کے لیے آسان اسامی نہیں بنے گی۔

لانگ مارچ کا اتنا خوف تھا کہ 26 مارچ کو نیب بلالیا، خاطر جمع رکھو، جو جان نکلی ہوئی تھی اب نکلی ہی رہے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.