پاکستان مسلم لیگ( ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب اب آپ کے جھوٹوں کا جواب دینے کا بھی دل نہیں کرتا ہے۔
وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں چیف گیسٹ نواز شریف تھے، آپ نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں آپ کو اس لیے نہیں بلایا گیا کہ آپ ووٹ چور، فاشسٹ اور کٹھ پتلی ہیں۔
دوسری جانب مسلم لیگ نواز پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کرکٹ کے بعد سیاست میں بھی میچ فکسنگ کرتے رہے ہیں، عمران خان دراصل مریم نواز کے فوبیا میں مبتلا ہوچکے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اپنے امپائر کھڑے کرکے میچ کھیلنا عمران خان کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔
Comments are closed.