صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کریمنل لاء ترمیمی آرڈیننس 2023 جاری کردیا، نئے آرڈیننس کے تحت بجلی چوری کے واقعات قابل دست اندازی جرم ہوں گے۔
صدر مملکت نے آرڈیننس آرٹیکل 89 ایک کے تحت جاری کیا، آرڈیننس کا مقصد پاکستان پینل کوڈ 1860 کے سیکشن 462 (O) میں ترمیم کرنا ہے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کو اس سے قبل بجلی چوری کے واقعات کی ایف آئی آرز درج کروانے میں مشکلات کا سامنا تھا، آرڈیننس سے تقریباً 590 ارب روپے کی بجلی چوری پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔
Comments are closed.