بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ابوظبی میں داخلے کیلئے بوسٹر شاٹ کا ثبوت دکھانا ضروری

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں کورونا وائرس کے اومی کرون ویرینٹ کے پھیلاؤ سے پیدا ہونے والی صورتحال پیش نظر اب ابوظبی میں داخل ہونے والوں کے لیے بوسٹر شاٹس کا ثبوت دکھانا ضروری ہے۔

میڈیا رپورٹس کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ وزارت صحت کی ہیلتھ ایپ کے ذریعے رواں ہفتے کے آغاز میں واضح کیا گیا تھا کہ ابوظبی میں داخل ہونے والے افراد کو اپنی ویکسینیشن کی حیثیت کی تصدیق کرتے ہوئے گرین پاس دکھانا ہوگا۔

اماراتی وزارت صحت کی جانب سے یہ وضاحت کی گئی ہے کہ امارات نے اپنی 90 فیصد سے زیادہ آبادی کو مکمل طور پر ویکسینیٹڈ کر لیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.