جمعہ14؍جمادی الاول 1444ھ 9؍دسمبر 2022ء

ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلےپاکستانی اسپنر بن گئے

ملتان میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد کا پہلا میچ توجہ کا مرکز اور یادگار بن گیا۔

ابرار احمد ڈیبیو میچ میں ہر وکٹ کے ساتھ پہلے میچ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بولرز کی فہرست میں آگے بڑھتے رہے۔

پاکستان میں مسٹری اسپنر کے نام سے مشہور ابرار احمد نے انگلینڈ کے بیٹرز کو اپنے جال میں پھنسا لیا۔

ملتان میں ابرار احمد نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ حاصل کی جس کے بعد انہوں نے انگلش کھلاڑیوں کو واپس پویلین بھیجنےکا سلسلہ برقرار رکھا۔

ابرار احمد پہلے سیشن میں انگلش بیٹرز کے لیے پریشانی کا باعث بنے رہے، انہوں نے محض 13 اوورز میں انگلینڈ کے ابتدائی 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ابرار احمد نے کھانے کے وقفے کے بعد بھی انگلش بیٹرز کو پریشان کیے رکھا اور پاکستان کے لیے چھٹی اور ساتویں وکٹ بھی حاصل کی۔

ابرار احمد ڈیبیو ٹیسٹ کے پہلے دن 5 وکٹیں لینے والے پہلے پاکستانی اسپنر بن گئے ہیں۔ 

ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہ

اس کے علاوہ ابرار احمد کھانے کے وقفے سے پہلے 5 وکٹیں لینے والے بھی پہلے بولر ہیں۔

ابرار احمد ڈیبیو پر 7 یا اس سے زائد وکٹیں لینے والے دنیا کے 22 ویں بولر بھی بن گئے۔

ابرار احمد کی شاندار کارکردگی کے باعث ٹوئٹر پر بھی ان کے نام کا ٹرینڈ چل رہا ہے جہاں لوگ اسپن بولر کی خوب تعریفیں کر رہےہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.