
پاکستان سے افغانستانی شہریوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ روز بدھ 25 اکتوبر کو 4 ہزار 239 افغان باشندے اپنے ملک واپس چلے گئے۔
ان افغان شہریوں میں 965 مرد، 852 خواتین جبکہ 2422 بچے شامل تھے۔
افغانستان روانگی کے لیے 112 گاڑیوں میں 230 خاندانوں کی وطن واپسی ممکن ہوئی۔
اب تک 72 ہزار 219 افغان پناہ گزینوں کی اپنے وطن واپسی ہو چکی ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.