کراچی : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور سربراہ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی) اسد عمر کا کہنا ہے کہ آکسیجن درآمد کرنا پڑی تو جلد آرڈر کردیے جائیں گے، پاکستان میں اس وقت آکسیجن کی یومیہ پیداوار710میٹرک ٹن ہے،اسپتالوں کو براہ راست 480 میٹرک ٹن آکسیجن یومیہ دی جارہی ہے۔
اسپتالوں کو آکسیجن کی فراہمی پراسد عمر نے کہا کہ صنعتوں کوہنگامی حالات میں آکسیجن کی سپلائی کم کرنے کامنصوبہ ہے،کل بھی این سی او سی کااہم اجلاس ہوگا،کوروناصورتحال کا جائزہ لیا جائےگا۔
وفاقی وزیر نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 6ہزار 9سو بستروں کااضافہ کیا گیا ہے،جس میں 2ہزار 8سوآکسیجن بیڈ اور 4سو30وینٹی لیٹر بھی ہیں۔
اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ کورونا وائرس کے اضافے پر مکمل لاک ڈاؤن لگایا جائے گا، صوبوں کی درخواست پر فوج اور رینجرز کی مددفراہم کی جائےگی،بین الصوبائی ٹرانسپورٹ ہفتے میں دو دن یعنی ہفتہ اور اتوار بند رہے گی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اب بھی 80میٹرک ٹن آکسیجن کی پیداوار کی صلاحیت ریزرو میں ہے، سلنڈرزکےذریعے جانےوالی آکسیجن گھروں میں موجودمریض استعمال کررہےہیں۔
Comments are closed.