اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے کہا ہے کہ آکسفورڈ والوں سے پوچھنا ہو گا کہ کیسے انہیں ڈگری دی گئی، ٹرانسپرنسی انٹر نیشنل رپورٹ پر واضح لکھا ہے کہ یہ 2019 کا ڈیٹا ہے، احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے وزیر سادہ انگریزی بھی نہیں پڑھ سکتے۔
شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن قبال نے کہا کہ حکومت کے وزرا نے کہا کہ جب اردو کا ترجمہ آئے گا تو آپ کو پتہ چلے گا یہ ن لیگ حکومت کا ہے، رپورٹ پر واضح لکھا ہے کہ یہ 2019 کا ڈیٹا ہے، احسن اقبال نے کہا کہ وزیر اعظم اور ان کے وزیر سادہ انگریزی بھی نہیں پڑھ سکتے، انہوں نے عمران خان کا نام لئے بغیر کہا کہ آکسفورڈ والوں سے پوچھنا ہو گا کہ کیسے انہیں ڈگری دی گئی، حکومت ٹرانسپرسنی انٹرنیشل کی رپورٹ کا ترجمہ کرنے کہیں عظمت سعید کی سربراہی میں کمیٹی قائم نہ کر دے، عظمت سعید براڈ شیٹ معاملے میں شراکت دار ہیں۔
پریس کانفرنس کے دوران رہنما(ن) لیگ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ واضح ہے، وزیر اعظم رپورٹ پڑھتے نہیں ہیں، ان کے اسٹاف نے بتایا یہ سابقہ حکومت کا ڈیٹا ہے، یہ ہماری حکومت کا نہیں، نیازی کی حکومت کا ڈیٹا ہے، عمران خان کی حکومت نالائق حکومت ہے، آج کرپٹ ترین حکومت بھی بن چکی ہے، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ایک رکن اسمبلی کا گھرحکومت نے گراایا، یہ معاملہ استحقاق کمیٹی نہیں دیکھ سکتی توکیادیکھ سکتی ہے؟
The post آکسفورڈ والوں سے پوچھنا ہوگا کہ کیسے انہیں ڈگری دی گئی، احسن اقبال appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.