مبینہ آڈیوز کی تحقیقات کے لیے قائم انکوائری کمیشن کی جانب سے آڈیو کارروائی روکنے کے بعد سامان واپس بھجوا دیا گیا۔
مبینہ آڈیو لیکس کے لیے قائم تحقیقاتی کمیشن نے کیمرے، کمپیوٹر، پرنٹر و دیگر سامان واپس بھجوا دیا۔
سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے انکوائری کمیشن کی کارروائی روک دی تھی۔
انکوائری کمیشن نے جدید آلات کے ذریعے کارروائی کو آگے بڑھانا تھا۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے کارروائی ملتوی کر دی ہے۔
جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ ہم کمیشن کی مزید کارروائی نہیں کر رہے، آج کی کارروائی کا حکمنامہ جاری کریں گے۔
Comments are closed.