جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستیں، چیف جسٹس نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔

چیف جسٹس کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ کل آڈیو لیک کمیشن کیخلاف درخواستیں سنے گا۔

جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ کا حصہ ہیں۔

انکوائری کمیشن شفافیت کے لیے کارروائی پبلک ہوگی، کمیشن کی آئندہ کارروائی کورٹ روم نمبر 2 میں ہوگی، حکم نامہ جاری

خیال رہے کہ آڈیو لیکس کی تحقیقات کےلیے حکومت پاکستان نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا تھا۔ 

آڈیو لیکس کی تحقیقات کیلئے بننے والے جوڈیشل کمیشن کے خلاف درخواستیں سپریم کورٹ میں جمع کروائی گئیں جبکہ عمران خان کی جانب سے بھی جوڈیشل کمیشن کو چیلنج کیا گیا۔ 

سابق وزیراعظم عمران خان نے وکیل بابر اعوان کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں وزارت قانون و انصاف اور وزارت داخلہ کو فریق بنایا گیا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ چیف جسٹس کی اجازت کے بغیر جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نہیں ہو سکتی اور اس کےلیے کسی جج کو بھی نامزد نہیں کیا جاسکتا۔

درخواست میں یہ بھی کہا گیا کہ سپریم کورٹ کے کسی جج کیخلاف تحقیقات یا کارروائی کا فورم صرف سپریم جوڈیشل کونسل ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.