جمعرات 4؍ذیقعد 1444ھ25؍مئی 2023ء

پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت نہیں سمجھتا لیکن پابندی کے حق میں نہیں، یوسف رضا گیلانی

سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کو سیاسی جماعت سمجھتا ہی نہیں لیکن اس پر پابندی کے حق میں نہیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نظریات مضبوط نہ ہوں تو سیاسی پارٹی مضبوط نہیں رہ سکتی، پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کا موازنہ نہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے زیادہ اختلاف نہ رکھنے والوں کو پارٹی میں شامل کرنے کا فیصلہ قیادت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ دفاعی تنصیبات، جی ایچ کیو، فوج کی اہم عمارتوں پر حملہ ملک پر حملہ ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف ثبوت موجود ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسمبلیوں کی مدت پوری ہونے پر الیکشن کرائیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.