ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

آڈیو لیکس تحقیقات، جسٹس فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن تشکیل

آڈیو لیکس کی تحقیقات کے لیے وفاقی حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن تشکیل دے دیا۔

کمیشن کے سربراہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہوں گے جبکہ  بلوچستان اور اسلام آباد ہائی کورٹس کے چیف جسٹس کمیشن کے ممبر ہوں گے۔

کمیشن سابق وزیرِ اعلی پنجاب اور حاضر سروس جج سپریم کورٹ کی آڈیو لیک کی تحقیقات کرے گا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور وکیل کی سپریم کورٹ کے بینچ کے سامنے مقدمہ مقرر کرنے کی آڈیو لیک کی بھی تحقیقات ہو گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.