اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

آٹے کے پیڑے کے علاوہ پیٹ پتلا کرنے کیلئے بھی بیلن کا استعمال

وزن کم کرنا ایک مشکل کام ہوتا ہے جس میں کامیابی کا انحصار انسان کی لگن، غذا اور ورزش سے ہوتا ہے۔

زیادہ فٹ نظر آنے کے لیے بہت سے لوگ جم میں گھنٹوں گزارتے ہیں اور اپنی کھانے کی عادات کو بہتر بناتے ہیں جبکہ کچھ لوگ ایسا کرنے کے لیے مختف دواؤں کا استعمال اور علاج بھی کراتے ہیں۔

ان سب کاموں سے ہٹ کر اب سوشل میڈیا پر ایک عجیب طریقے سے وزن کم کرنے کی ترکیب سامنے آئی ہے جس پر لوگ دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

عام طور پر بیلن کا استعمال ایک ہی ہے کہ روٹی بنانے کے لیے اس سے آٹے کے پیڑے کو پتلا کر کے اچھی سی شکل دی جائے لیکن سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصویر میں لوگوں نے پیٹ کم کرنے اور خود کو پتلا کرنے کے لیے بیلن کو اپنے ہی پیٹ پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔

اس تصویر سے متعلق لوگوں کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کی کوشش کرتے ان لوگوں نے بیلن کو باقاعدہ اپنے پیٹ پر اسی طرح چلایا جیسے اسے روٹی کے پیڑے پر چلایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ یہ بیلن روٹی بنانے کے لیے استعمال ہونے والے بیلن سے قدرے مختلف ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.