پیر 14؍رجب المرجب 1444ھ6؍فروری 2023ء

آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ تبدیل

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس کی تاریخ  تبدیل کر دی گئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے مسئلے پر اے پی سی 7 کے بجائے 9 فروری کو ہو گی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اے پی سی میں ملک کی تمام قومی و سیاسی قیادت کو مدعو کیا گیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سنیئر رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پی ٹی آئی کو دعوت نامہ نہیں ملا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، درپیش چیلنجز کے مقابلےکی مشترکہ حکمت عملی بنائی جائے گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا ہے کہ اے پی سی میں نیشنل ایکشن پلان پر نظرثانی ہو گی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.