پاکستان کے پروفیشنل باکسر آصف ہزارہ کی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ 16جون کو آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں ہو گی۔
ایشیئن باکسنگ چیمپئن آصف ہزارہ کا مقابلہ تھائی لینڈ کے باکسر سیمن سے ہو گا۔
اس حوالے سے آصف ہزارہ نے کہا ہے کہ میلبرن میں ہونے والی انٹرنیشنل رینکنگ فائٹ کے لیے بھرپور تیاری کر رہا ہوں۔
آصف ہزارہ نے مزید کہا کہ اپنی ورلڈ رینکنگ فائٹ جیت کر ملک کا نام روشن کروں گا۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.