آزاد کشمیر میں 31 سال بعد بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں ووٹوں کی گنتی کے بعد غیر حتمی، غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ آنا شروع ہوگیا۔
غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق اب تک مسلم لیگ ن 12 نشستوں کے ساتھ پہلے، پیپلز پارٹی 9 نشستوں کے ساتھ دوسرے اور تحریک انصاف 8 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔
آزاد امیدواروں نے اب تک 7 نشستیں اپنے نام کی ہیں۔
چھ سو چودہ بلدیاتی نشستوں پر 2 ہزار 7 سو 25 امیدوار میدان میں ہیں، جبکہ 19 امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ کونسلر منتخب ہوچکے ہیں۔
Comments are closed.