بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرٹلری میدان تھانہ کراچی کے مال خانے سے کروڑوں کی چوری میں عملہ ملوث نکلا

کراچی کے آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے سے کروڑوں روپے کی چوری میں تھانے کا عملہ ملوث نکلا، تھانے کے منشی اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد چوری میں ملوث پائے گئے ہیں۔

تھانے کے منشی کو سی سی ٹی وی ویڈیو میں نوٹوں سے بھرا بیگ لے جاتے دیکھا گیا۔

کراچی کے تھانے بھی غیر محفوظ ہو گئے، آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے سے 2 کروڑ روپے سے زائد رقم چوری ہو گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز پوچھ گچھ کے دوران منشی شہباز نے چوری کا اعتراف کیا۔

واضح رہے کہ آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں کیس پراپرٹی کے 2 کروڑ 7 لاکھ 75 ہزار رکھے ہوئے تھے۔

پولیس نے فروری میں ہوئی واردات کے 6 ملزمان کو گرفتار کر کے رقم برآمد کی تھی، 2 فروری کو داؤد پوتہ روڈ پر سنار سے ڈکیتی میں ساڑھے 3 کروڑ روپے لوٹے گئے تھے۔

برآمدگی کے بعد 4 ماہ سے رقم آرٹلری میدان تھانے کے مال خانے میں رکھی ہوئی تھی، جس کے 2 روز پہلے مال خانے سے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.