آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس ماس نے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور سمیت علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا۔
پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے جرمن فوج کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل الفوناس ماس نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا۔
لیفٹیننٹ جنرل الفوناس ماس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔
Comments are closed.