آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور ہیڈکوارٹرز منگلا کا دورہ کیا جہاں انھیں کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی و انتظامی امور پر بریفنگ دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے منگلا کور کی جاری جنگی مشقوں اور آپریشنل پلاننگ کو سراہا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمیں بدلتی صورتحال کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان افغان امن عمل کی تسلسل کے ساتھ حمایت جای رکھے گا۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مغربی سرحدوں پر بہتر مینجمنٹ، سیکیورٹی انتظامات ناگزیر ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ کورونا کے مکمل خاتمے تک ایس او پیز پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔
Comments are closed.