بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف کا راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ، تعمیراتی و ترقیاتی کاموں پر بریفنگ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی میں لاجسٹک تنصیبات کا دورہ کیا جہاں انہیں مختلف تعمیراتی و ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو نئے شیڈز کی تعمیر، موجودہ انفرااسٹرکچر اپ گریڈ کرنے سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے راولپنڈی اسٹیشن پر راشن، دیگر اشیاء کی فراہمی میں جدید طریقہ کار کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا چیف آف لاجسٹک اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی نے استقبال کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.