بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف کا بدین کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بدین کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے ریلیف اینڈ میڈیکل کیمپس میں سیلاب متاثرین کے ساتھ وقت گزارا۔ انہوں نے ملکانی شریف میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں مصروف فوجیوں سے ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے بدین اور گرد و نواح کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیا۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کراچی میں تاجر برادری سے بھی بات چیت کی اور کہا کہ تاجر برادری نے مختلف قدرتی آفات کے دوران ہمیشہ عوام کی مدد کی۔

آرمی چیف نے کہا کہ تاجر برادری نے حالیہ سیلاب میں بھی متاثرین کی مدد کی۔ 

کاروباری برادری نے ملکی خوشحالی کیلئے سازگار ماحول کی فراہمی میں پاک فوج کے کردار اور قربانی کو سراہا۔

اس موقع پر کاروباری برادری نے سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے آرمی چیف کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.