بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بظاہر چھوٹا اور خوبصورت نظر آنے والا جنوبی امریکا کا خون آشام پرندہ

جنوبی امریکی ملک ایکواڈور کے مغرب میں بحرالکاہل کے آتش فشاں جزائر میں پایا جانے والا خوبصورت اور چھوٹا سا پرندہ جیوسپیزا ڈیفیسیلز سیپٹینٹریونالس یا ویمپائر فنچ کے نام سے موسوم ہے.

حقیقی زندگی میں یہ واقعی خون آشام پرندہ ہے اور یہ انتہائی غیرعمومی بات ہے کہ اصل میں اس کی خوراک ہی دوسرے پرندوں کا خون ہے۔ 

بحرالکاہل میں واقع گلاپاگوز نامی مجموعہ الجزائر کے صرف دو جزیروں میں پایا جانے والا ویمپائر فنچ دراصل نوکیلے چونچ والے گراؤنڈ فنچ فیملی کا ہی ایک حصہ ہے.

بظاہر تو یہ بھی بے ضرر نظر آتا ہے تاہم اس کے چونچ کچھ زیادہ ہی نوکیلے اور تیز ہوتے ہیں جو کہ کبھی کبھی یہ پھلوں اور گری والے میووں کو توڑنے کے لیے استعمال کرتا ہے اور جب اسے یہ چیزیں نہیں ملتیں تو پھر یہ بڑے پرندوں کی جلد پر حملہ آور ہوکر ان کا خون پیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.