آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ امن مشن کے نائب سیکریٹری جنرل جین پیئر لیکروکس نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور مجموعی علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے بحرانوں کے دوران اقوام متحدہ کے رسپانس میں نائب سیکریٹری کے کردار کو سراہا۔
آرمی چیف نے اقوام متحدہ کی اقدار کے فروغ میں یو این نائب سیکریٹری کی کوششوں کی بھی تعریف کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اقوام متحدہ کی جانب سے امن مشن میں پاکستان کی خدمات کو تسلیم کیا گیا۔
نائب سیکریٹری جنرل یو این کا دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی غیر معمولی کامیابیوں کا اعتراف کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق نائب سیکریٹری جنرل یو این نے حالیہ سیلاب کی تباہی پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔
Comments are closed.