بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ارشد ندیم کو مبارک باد

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم کو مبارک باد دی گئی ہے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ارشد ندیم نے اپنی غیر معمولی کارکردگی سے تاریخ رقم کی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ارشد ندیم قوم کا فخر اور ہمارے قومی ہیرو ہیں۔

واضح رہے کہ کامن ویلتھ گیمز 2022ء میں پاکستان کے ارشد ندیم نے جویلین تھرو (نیزہ بازی) میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

پاکستانی ایتھلیٹ نے اپنی پانچویں باری میں 90.18 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔

پاکستان نے 1966 کے بعد کامن ویلتھ گیمز ایتھلیٹکس میں گولڈ میڈل جیتا ہے

جویلین تھرو کے فائنل میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم بھرپور ایکشن میں دکھائی دیے۔

انہوں نے پہلی باری میں ہی 86.81 میٹر کی ریکارڈ تھرو کی۔

یہ ارشد ندیم کے کیریئر کی بہترین تھرو تھی، اس سے قبل ارشد ندیم کی بہترین تھرو 86.38 میٹر تھی۔

فائنل میچ میں ارشد ندیم کی دوسری باری ضائع ہوگئی جبکہ اس دوران بھی پاکستانی ایتھلیٹ 86.81 کی تھرو کے ساتھ سرِفہرست رہے۔

1966ء کے بعد کسی پاکستانی ایتھلیٹ نے کامن ویلتھ گیمز میں گولڈ میڈل جیتا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.