آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر نے ملاقات کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ دفاعی و سیکیورٹی تعاون اور علاقائی سلامتی پر گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان عالمی اور علاقائی امور میں متحدہ عرب امارات کے کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے مزید کہا کہ ہم تمام شعبوں میں دو طرفہ تعلقات میں مزید وسعت کے منتظر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر دوستانہ تعلقات اور شراکت داری میں مزید وسعت پر اتفاق کیا گیا۔
اماراتی سفیر نے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے متاثرین سے تعزیت کی۔
اماراتی سفیر نے سیلاب متاثرین کی جلد از جلد بحالی کی امید کا اظہار کیا۔
آرمی چیف نے سیلاب متاثرین کیلئے متحدہ عرب امارات کی حکومت کی غیر معمولی مدد کو سراہا۔
اماراتی سفیر نے علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔
انہوں نے پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر سفارتی تعاون میں مزید وسعت کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
Comments are closed.