یورپی یونین نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان سرحدی جھڑپوں میں جانوں کے ضیاع پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے یورپی خارجہ امور کے سربراہ جوزپ بوریل نے بتایا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی سرحد پر گذشتہ گھنٹوں کے دوران شدید لڑائی ہوئی ہے، جس میں جانوں کے ضیاع کی اطلاع ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشل نے دونوں ممالک کے سربراہان اور میں نے دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ سے گفتگو کی ہے۔
جوزپ بوریل نے کہا کہ ‘ضروری ہے کہ دشمنی بند ہو اور مذاکرات کی میز پر واپسی ہو’۔ تمام فورسز کو اس کشیدگی سے پہلے والی پوزیشنوں پر واپس آنا چاہیے اور جنگ بندی کا مکمل احترام کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یورپی یونین دونوں ممالک کے درمیان ایک ایماندار بروکر کے طور پر کام جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے، تاکہ سب کے فائدے کیلئے محفوظ، خوشحال اور پرامن جنوبی قفقاز کے مشترکہ مقصد کو حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔
یورپی خارجہ امور کے سربراہ نے بتایا کہ یورپی یونین کے خصوصی نمائندے Toivo Klaar فوری طور پر دونوں ممالک کا دورہ کریں گے۔
Comments are closed.