وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ فیصلہ کیا تھا یو اے ای سے مزید قرضہ نہیں مانگیں گے، آخری وقت میں ان سے قرض مانگنے کا فیصلہ کیا۔
لاہور میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز پروبیشنری افسران کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ یو اے ای کے صدر انتہائی محبت سے پیش آئے اور دل کھول دیا۔
انہوں نے امارات کے دورے کے حوالے سے بتایا کہ میرے ساتھی وزرا اور ان کی ٹیم بھی بیٹھی تھی ، میں نے یو اے ای کے صدر سے کہا آپ بڑے بھائی ہیں۔ مجھے بہت شرم آرہی ہے لیکن مجبوری ہے ہم آئی ایم ایف کی شرائط میں جکڑے ہوئے ہیں۔
شہباز شریف نے یو اے ای کے صدر سے مزید کہا کہ آپ نے پاکستان کو 2 ارب ڈالر زکا قرضہ دیا ہے، مہربانی کریں 2ارب ڈالرز کا قرضہ رول اوور کردیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ انہیں یہ بھی بتایا کہ آئی ایم ایف کا 9واں جائزہ تاحال مکمل نہیں ہوا، ان کی شرط ہے کہ ہم بجلی کی قیمتیں بڑھائیں لیکن ہم غریب آدمی پر کتنا بوجھ ڈالیں۔
Comments are closed.