وفاقی وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج یومِ تکریمِ شہدائے پاکستان پر 9 مئی کا انکار کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ آج یومِ تکریمِ شہداء پر شہداء، غازیوں اور ان کے اہلخانہ سے یکجہتی کا اظہار کریں۔
انہوں نے کہا کہ آج یومِ تکریمِ شہداء پر وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہداء کے مزاروں، یادگاروں پر پھول اور اپنی محبتیں نچھاور کریں۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے، تکریم شہداء کی روشنی سے 9 مئی کی سیاہی مٹا دیں۔
Comments are closed.