فوکل پرسن جیل بھرو تحریک، رہنما پی ٹی آئی، سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ آج کے دن کے لیے تحریکِ انصاف کے رہنماؤں کو گرفتاریاں دینے سے رو ک دیا گیا ہے۔
پنجاب اور خیبر پختون خوا میں انتخابات کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد پاکستان تحریکِ انصاف کی جانب سے جیل بھرو تحریک ختم کرنے پر غور کیا جانے لگا۔
فوکل پرسن جیل بھرو تحریک کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ فیصلے کے بعد جیل بھرو تحریک ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آج شام صورتِ حال کا جائزہ لے کر جیل بھرو تحریک کے حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
Comments are closed.