جمیعت علماء اسلام (جے یو آئی ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) تڑپ رہی ہے، ان کا ایجنڈا ہم نے روک دیا۔
پشاور میں جے یو آئی (ف) لائرز فورم کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایک کاغذ لہرا کر کہا گیا کہ امریکی سازش ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے تمھیں زبردستی گِرایا ہے کوئی سازش نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہماری کمزوریوں کے پیچھے پڑنے کی بجائے اپنی 3 سالہ کارکردگی کا جواب دو۔ تمہاری کارکردگی کوئی شریف آدمی بیان نہیں کرسکتا۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بین الاقوامی قوتوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ وہ قوتیں جو ہمیں کنٹرول کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔
Comments are closed.