بدھ 8؍شعبان المعظم 1444ھ یکم؍مارچ 2023ء

آج پاکستان کا اہم سیاسی دن ہے، شیخ رشید

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا اہم سیاسی دن ہے، سیاسی عدم استحکام سے آج چھٹکارا مل سکتا ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن ہی حل ہے، چیف جسٹس نے بھی یہی کہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل جو صحافیوں پر حملہ ہوا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں، ہر حکومت صحافیوں سے بنا کر رکھتی ہے، کل جس طرح صحافیوں پر شدید کیا گیا اس کی مثال نہیں ملتی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ اہم فیصلے کے قریب ہے۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پرانی شرائط لاگو کر دی ہیں، پیٹرول اگلے مہینے ملے گا ہی نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.