اتوار 23؍شوال المکرم 1444ھ14؍مئی 2023ء

آج عدلیہ پسند و ناپسند پر فیصلے کر رہی ہے، نیئر بخاری

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سیکریٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا ہے کہ آج عدلیہ پسند و ناپسند پر فیصلے کر رہی ہے، کبھی کسی سول جج نے ملزم کو ویلکم نہیں کیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں نیئر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کل پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سپریم کورٹ کے سامنے احتجاجی دھرنے میں شرکت کرے گی۔

علماء و مشائخ نے جنرل ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) پر حملہ کرنے والوں کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا عہدیدار، لیڈرشپ اور کارکنان بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔

پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ملک جن حالات سے دوچار ہے اس کا ذمہ دار عمران خان اور اس کی جماعت ہے۔ بے یقینی کی صورتحال میں عدلیہ کا بھی کردار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے ذمہ دار عمران خان ہیں، پیپلز پارٹی نے فیصلہ کیا کہ عہدیدار، لیڈرشپ اور کارکنان بھرپور طریقے سے شرکت کریں گے۔

نیئر بخاری نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے پنجاب میں انتخابات سے متعلق مطالبہ کیا تھا لارجر بینچ بنایا جائے۔ ہم سمجھے ہیں چار تین کا فیصلہ ہے، چیف جسٹس تین دو کا فیصلہ سمجھ کر عملدرآمد کروانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج عدلیہ پسند اور ناپسند پر فیصلہ کر رہی ہے۔ کبھی کسی سول حج نے ملزم کو ویلکم نہیں کیا، عمران خان کو جب سپریم کورٹ نے طلب کیا تب وہ ملزم تھا۔

پی پی رہنما نے کہا کہ پوچھتا ہوں عدلیہ سے وہ کیا وجوہات تھی کہ گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا، عدلیہ کے فیصلے آئین اور قانون کے مطابق ہونے چاہئیں، 14 مئی کے الیکشن کا فیصلہ بھی ہوا میں اڑ جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.