جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

آج صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی جیتیں گے، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صادق سنجرانی اور مرزا محمد آفریدی جیتیں گے۔

عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ صادق سنجرانی نے ایوان بالا کو احسن طریقے سے چلایا۔

اُنہوں نے کہا کہ سینیٹ میں شفافیت کی جیت ہوگی جبکہ بولیاں لگانے والوں کو ناکامی ہوگی۔ 

عثمان بزدار نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی جانب سے اداروں پر الزام تراشی کی مذمت کرتے ہیں۔

نامزد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی یقینی شکست دیکھ کر واویلا مچا رہی ہے۔

واضح رہے کہ نامزد چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دیئے ہیں۔

پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی نے چیئرمین سینیٹ کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے ہیں۔

سینیٹ اجلاس میں ایوان کے اندر اپوزیشن نے احتجاج کیا، مصدق ملک اور مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ پولنگ بوتھ کے اندر دو کیمرے لگے ہوئے ہیں، اپوزیشن ارکان نے پولنگ بوتھ اکھاڑ کر سیکریٹری سینیٹ کی نشست پر رکھ دیا۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کیلئےحکومتی امیدوارصادق سنجرانی اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کیلئےحکومتی امیدوار سینیٹر مرزا آفریدی نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں۔

خیال رہے کہ سینیٹ کے چیئرمین کے انتخاب کیلئے حکومت کی جانب سے صادق سنجرانی کو اپنا اُمیدوار نامزد کیا گیا ہے جبکہ اپوزیشن اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو اِس عہدے پر دیکھنا چاہتی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.