
چودھری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ آج جمہوریت اور عمران خان کامیاب ہوں گے۔
لاہور میں چودھری پرویز الہٰی کی زیر صدارت مسلم لیگ ق کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب پر مشاورت کی گئی۔
اس موقع پر چودھری پرویز الہٰی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے تمام ہتھکنڈے ناکام ہوں گے، وزیراعلیٰ کے انتخاب کو سبوتاژ کرنے کی ہر سازش کا راستہ روکا جائے گا۔
چودھری پرویز الہٰی کا کہنا تھا کہ ن لیگ کی تاریخ انتشار اور چھانگا مانگا کی سیاست سے بھری پڑی ہے، حکومت سپریم کورٹ کے احکامات کی پابندی کرے ورنہ قانون اپنا راستہ بنائے گا۔
Comments are closed.