انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 میں پاکستان کے دو میچز سمیت 6 میچوں کے شیڈول میں ردوبدل پر غور کیا جارہا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ 12 کے بجائے 10 اکتوبر کو کروانے پر غور کیا جارہا ہے۔
پاکستان اور بھارت کا میچ 15 کے بجائے 14 اکتوبر کو ہوگا، اسی طرح پاکستان اور سری لنکا کا 10 اکتوبر کا میچ ڈے نائٹ ہوگا۔
10 اکتوبر کو انگلینڈ اور بنگلادیش کا میچ اب ڈے میچ ہوگا جبکہ آسٹریلیا بمقابلہ جنوبی افریقہ، انگلینڈ بمقابلہ افغانستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کا میچ ایک ایک دن پہلے ہوسکتا ہے۔
Comments are closed.